حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی افریقی مریدیہ کے رہبر کے نمائندے جناب "شیخنا لو" نے مشہد مقدس میں جامعۃ المصطفی العالمیہ صوبہ خراسان کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین محمد رضا صالح سے ملاقات کی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین صالح نے اس ملاقات میں آئے ہوئے مہمان کا استقبال کیا اور صوبہ خراسان میں جامعۃ المصطفیٰ کی سرگرمیوں کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے کہا: ہمارے یہاں دی جانے والی تعلیم کا ایک اہم حصہ تفسیر قرآن کریم پر مبنی ہے، کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ تفسیر کے ذریعے انسانی زندگی کے لئے قرآن مجید میں بیان گئے اصول پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، اور قرآن کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے، مثلاً ہمیں آج اپنی زندگی کے لئے قرآنی قصوں سے پیغامات حاصل کرنے کی ضرورت ہے، اور اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم قرآنی تعلیمات کو اپنا اصول زندگی بنائیں۔
حجۃ الاسلام و المسلمین صالح نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: علماء کو نئی نسل پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور انبیاء علیہم السلام کا بھی یہی شیوہ رہا ہے کہ ہمیشہ نوجوانوں کو دینی امور میں مشغول رکھتے تھے۔
صوبہ خراسان میں جامعۃ المصطفیٰ کی نمائندگی کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج ہمارا سب سے بڑا مسئلہ نوجوان نسل کو نظر انداز کرنا ہے، کہا: آج ہماری سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ ہم نوجوان نسل کو نظر انداز کر رہے ہیں، آج اکثر ممالک بالخصوص اسلامی ممالک کی مساجد میں نوجوانوں کمی ہے اور ضرورت بات کی ہے کہ آج کے معاشرے بالخصوص نوجوانوں کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے قرآنی تعلیمات کو دنیا تک پہنچائیں۔
انہوں نے مزید کہا: آج انقلاب اسلامی، اہل بیت(ع) اور حضرت فاطمہ زہرا(س) کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے، سماجی امور میں خواتین اور لڑکیوں کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین صالح نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: اس دور میں عمومی تبلیغ کے ساتھ ساتھ انفرادی اور تبلیغ کا بھی خیال رکھا جائے۔ آج تبلیغ کے لئے مشترکہ اور گروہی تبلیغ بھی کارگر ثابت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے ملاقات کے آخر میں کہا کہ مشہد مقدس میں آپ کی ضروریات کے اعتبار سے قرآن و علوم، شکوک و شبہات کے جواب وغیرہ پر مبنی شارٹ ٹرم کورسز منعقد کرنے کے تمام امکانات موجود ہیں۔